موت کے بعد ملنے کی خواہش ۔۔ پوتے نے دادی کی محبت میں آسمان تک پہچنے کے لیے سیڑھی بنا لی، دیکھیے

image

جب آپ کا کوئی قریبی اس دنیا سے جاتا ہے، تو اس کی یاد میں آپ کافی حد تک تبدیل ہو جاتے ہیں، اسے یاد کرتے ہیں اور اسی کی وجہ سے زندگی بھی تبدیل ہو جاتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں 2015 کی ویڈیو کو دوبارہ شئیر کیا گیا، چین کی اس ویڈیو کو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ مل گئی ہے۔

دراصل چین سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ چائے گو کوانگ کی جانب سے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی گئی جب انہوں نے آسمان پر اپنے آرٹ کا مظاہرہ کچھ اس طرح سے کیا کہ سب کے جذبات بھی ابھار دیے اور سب کو اشکبار بھی کر دیا۔

چینی آرٹسٹ نے اپنی دادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آسمان پر تقریبا 500 میٹر تک کی سیڑھی بنا ڈالی تھی، آگ کی بنی اس سیڑھی کی خاص بات یہ تھی کہ یہ زمین سے شروع ہوتی ہوئی آسمان کی جانب جا رہی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح آرٹسٹ نے اپنے ہنر اور اپنے جذبات کو ایک ساتھ دکھایا، دادی سے دوبارہ ملنے کی خواہش میں اس آرٹسٹ نے یہ آرٹ دکھایا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts