تصویریں انسان کو اکثر اس حسین یادوں میں لے جاتی ہیں جن سے انسان باہر نہیں آنا چاہتا کیونکہ جیہسے جیسے انسان بڑا ہوتا ہے تو دنیا کے مسئلے مسائل میں پھنس جاتا ہے۔
تو بالکل اسی طرح آج ہم آپکو ایک انتہائی مشہور جوڑی کے شادی کے وہ مناظر دیکھانے جا رہے ہیں جو شاید ہی آپ نے دیکھے ہوں گے۔
سب سے پہلے دیکھنے میں تو ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ جیسے یہ کاروباری شخصیت کی شادی کے مناظر ہیں ک مگر آپ یہ حقیقت نہیں اور یوں آپ کی آنکھیہں بھی دھوکہ کھا گئی نہ، یہ شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ مشہور اداکار ندیم بیگ کی شادی کے مناظر ہیں۔
ان کی شادی کی بات کریں تو یہ اپنی شادی والے دن ہمیشہ کی طرح معصوم اور خوبصورت لگ رہے تھے یہی نہیں بارات کے موقعے پر انہوں نے سفید رنگ کی شیروانی اور قلا پہن رکھا تھا جو ان کی شخصیت کو اور پر اثر بنا رہا تھا، ان کی اہلیہ نے بھی سفید رنگ کا عروسی لباس پہن رکھا تھا۔ اس کے علاوہ ان کی شادی کی ہی تقریب کی کچھ اور تصاویر سامنے آئیں۔
جن میں ندیم نے سیاہ رنگ کا پینٹ کورٹ اور لال رنگ کی ٹائی لگا رہی تھی جبکہ اہلیہ نے بھی لال رنگ کی ہی ساڑھی پہن رکھی تھی۔ اسی لباس میں یہ ایک موقعے پر اسٹیج پر بیٹھے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ان کے ولیمہ کی تقریب ہے۔
ان کی شادی پر بات کرنے کے بعد آپکو یہ بتاتے چلیں کہ یہ وہ اداکار ہیں جنہیں بھارتی اداکار امیتابھ بچن کے مقابلے کا فنکار سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے 2 سو سے زائد فلمیں کیں، تو سب کی سب ہٹ ہوئیں۔
ان کا اصل نام مرزا نظیر بیگ ہے جبکہ فلمی دنیا میں یہ ندیم بیگ کے نام سے جانے جاتے ہیں، ان کی پیدائش 19 جولائی 1941 میں ہوئی۔