اللہ پر ایمان تھا کہ میں ایک دن ضرور ٹھیک ہو جاؤں گی ۔۔ کینسر سے متعلق کیا کہا تھا؟ مشہور پاکستانی نیوز کاسٹر کے اچانک انتقال نے افسردہ کر دیا

image

زندگی کا کچھ پتہ نہیں چلتا ہے، کب کس کا وقت ختم ہو جائے کچھ پتہ نہیں، لیکن کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ جاتے جاتے سب کو حیران بھی کر جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور اینکر اور نیوز کاسٹر مشعل بخاری کے بارے میں بتائیں گے۔

پاکستانی نیوز چینل ایکسپریس نیوز پر بطور نیوز کاسٹر نظر آنے والی مشعل بخاری نے اپنے دلچسپ انداز اور نرم لہجے کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی، جبکہ ان کا مخلصانہ انداز بھی سب کو بھا رہا تھا۔

پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں مشعل کا شمار ان چند نیوز کاسٹرز میں ہوتا تھا، جو کہ تنازعات سے بالکل الگ تھیں۔

جبکہ مشہور اینکر اور صحافی امیر عباس مشعل بخاری کے شوہر ہیں، جنہوں نے ہر لمحہ اپنی اہلیہ کو سپورٹ کیا، ہر مشکل سے مشکل وقت ہو یا خوشی کا لمحہ ہو، مشعل کی سپورٹ میں شوہر نے ہمیشہ ساتھ کھڑے رہے۔

کینسر میں مبتلا ہونے والی مشعل بخاری شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج تھیں، اور پُر امید تھیں، کہ وہ بھی اس موذی مرض کو شکست دے دیں گی، لیکن شاید قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

مشعل بخاری سے متعلق ان کی دوست فریحہ ادریس بھی افسردہ ہو گئی تھیں، جب انہیں دوست کی رحلت کی خبر ملی، فریحہ نے بتایا کہ ہماری ملاقات ارشد شریف کی شہادت کے بعد ارشد کے گھر پر ہوئی تھی جب مشعل نے انکشاف کیا تھا کہ کینسر کی ٹریٹمنٹ کے دوران یہ ان کی پہلی چہل قدمی ہے۔

مشعل بخاری ارشد شریف کی شہادت پر شدید افسردہ تھیں اور وہ رو بھی رہی تھیں، فریحہ نے مزید بتایا کہ مجھے مشعل کا ایک پیغام یاد ہے، جو انہوں نے کہا تھا کہ میں نے اپنا سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا ہے، اور مجھے یقین ہے کہ وہ مجھے بالکل ٹھیک کر دے گا، وہ مجھے ہمت دے گا، بس اپنے شکر کی توفیق عطا فرمائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US