عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں بہت بڑے اضافے کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز 12 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔
10 ہزار 8سو 88 روپے اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 123 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں 127 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس 4 ہزار 840 ڈالر کا ہوگیا۔
چاندی کی قیمت 64 روپے اضافے کے بعد فی تولہ 9 ہزار 933 روپے کا ہوگیا ہے۔