اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات پر ایک چینی سرمایہ کار نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق چینی سرمایہ کار نے ایئرپورٹ کے مجموعی انتظامی امور، مسافروں کے لیے سہولیات اور سروسز کے معیار کو سراہا۔
پی اے اے نے بتایا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے جس کا مقصد بین الاقوامی معیار کے مطابق خدمات فراہم کرنا ہے۔
چینی سرمایہ کار نے حکومتِ پاکستان اور پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ کے جدید اور منظم انتظامات غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث ہیں۔
پی اے اے کے مطابق یہ مثبت تاثرات پاکستان کے ہوا بازی کے شعبے میں ترقی اور عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہیں۔