میری اہلیہ 2 سال سے کینسر سے لڑ رہی تھی اور ۔۔ مشعال بخاری کی وفات پر ان کے شوہر نے گہرے صدمے میں اپنے دکھ بھرا پیغام شئیر کردیا

image

گذشتہ شب صحافت کی دنیا کا ایک بڑا نام مشعال بخاری اس دنیا سے رخصت ہوگئیں جو کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ مشعال خان ایک کئی برس سے صحافت سے جڑی تھیں اور انہوں نے میڈیا انڈسٹری میں بہت نام کمایا۔

مشعال بخاری کے شوہر امیر عباس کا تعلق بھی صحافت سے ہے جنہوں نے اپنی اہلیہ کی یاد میں ایک غمزدہ پوسٹ شئیر کی۔

مشعال بخاری کے شوہر اینکر پرسن امیر عباس نے ٹوئٹر پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میری اہلیہ، صحافی مشعل بخاری، خوبصورت دل، بے مثل شخصیت، کمال صبر دکھانے والی، ناقابل یقین حد تک بہادر خاتون، دو سال تک کینسر سے کمال بہادری سے لڑتے لڑتے ناقابل برداشت صدمہ چھوڑ گئی۔

معروف صحافی مشعال بخاری کی نمازجنازہ آج بروز 4 جنوری کو لاہور کی جامعہ المنتظر میں دوپہر ایک بجے ادا کی جائے گی۔

مشعال بخاری کا شمار پاکستان کے سینئر اور تجربہ کار صحافیوں میں ہوتا ہے، وہ ایک بہترین نیوز اینکر اور ٹی وی شو کی میزبان تھیں۔ ان کے انتقال پر اہم شخصیات کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ مشعال آٹھ جولائی 1984 کو کراچی میں پیدا ہوئیں تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US