برف باری سے جہاں ملک کے بالائی علاقوں میں صورتحال خراب ہو جاتی ہے وہیں جان کو بھی خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر نے آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں برف باری کے دوران ٹریفک کی روانی تو متاثر ہو ہی رہی ہے، ساتھ ہی شہریوں اور سیاحوں کو بھی شدید تکلیف کا سامنا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بالائی علاقے کی اس سڑک پر شہری گاڑیوں کو آگے جانے کے لیے راستہ تو فراہم کر ہی رہے ہیں، ساتھ ہی انہیں برفیلی سڑک پر پھسلن سے بھی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سفید رنگ کی سوک کار بھی برفانی سڑک پر پھسلن کا شکار ہو گئی ہے، جس کے بعد شہری اس گاڑی والے کی مدد کر رہے ہیں۔
ساتھ ہی جس طرح کیچڑ میں گاڑیاں پھنس جاتی ہیں، اسی طرح برف میں بھی سڑک کے قریب ایک مسافر سوزکی پھنس گئی۔
مری اور مختلف علاقوں میں جہاں برف باری جم کر ہوتی ہے، یہی ہدایات کی جا رہی ہیں کہ اپنی گاڑی کے ٹائروں پر زنجیر ضرور لگائیں، نہیں کسی خطرناک حادثے سے بھی دوچار ہو سکتے ہیں۔