بچے کی تکیہ کے نیچے کچھوے کا خول کیوں رکھتے ہیں؟ ترکی میں بچے کی پیدائش پر ہونے والی عجیب و غریب رسومات

image
ترکی کے صرف ڈرامے ہی نہیں بلکہ مختلف مواقعوں پر ہونے والے ان کے رسم و رواج بھی دنیا میں کافی مشہور ہیں۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو ترکی میں بچے کی پیدائش کے موقع پر ہونے والے رسم و رواج کے بارے میں بتائیں گے جنھیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

تکیہ کے نیچے کچھوے کا خول

ترکی میں کچھوے کو ایک نیک جانور کا درجہ حاصل ہے۔ اسی وجہ سے نومولود کی تکیہ ہے نیچے کچھوے کا خول رکھا جاتا ہے تاکہ بچے کے اندر کچھوے کے خواص پیدا ہوں اور وہ بھی بڑا ہو کر نیک اور اچھا بنے۔

بچے کے اوپر سے جانا

اگر کوئی بچے کے اوپر سے چھلانگ لگا کر گزر جائے تو اسے بہت برا سمجھا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے اس سے نومولود کی عمر کم ہوگئی۔ چھلانگ لگانے والے شخص کو بچے کے اوپر سے دوبارہ آہستہ سے گزرنا پڑے گا تاکہ اس کی عمر اسے لوٹا سکے۔

بچے کی نال

ترک لوگوں کے خیال میں پیدائش کے بعد بچے کی نال کو اگر اسکول کے احاطے میں دفن کیا جائے تو بچہ بڑا ہو کر قابل اور پڑھا لکھا بنے گا جبکہ اگر مسجد میں دفن کیا جائے تو بچہ متقی اور پرہیزگار بنے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US