دنیا عجیب و غریب جگہوں اور واقعات کا گھر ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ پورٹ لینڈ میں چند سال پہلے پیش آیا جہاں کے اسپتال میں کام کرنے والی 9 نرسیں ایک ساتھ حاملہ ہوگئیں۔ اتنا ہی نہیں ان تمام نرسوں کے ہاں بچوں کی پیدائش کی تاریخ بھی ڈاکٹر نے ایک ہی مہینے کی دی تھیں۔
ہم ایک دوسرے کی دیکھ بھال خود کرتے تھے
ان 9 میں سے لونی نامی ایک نرس کا کہنا ہے کہ “اگرچہ ہم پہلے بھی سہیلیاں تھے مگر اس اتفاق نے ہمیں پزید گہرا دوست بنادیا ہے۔ ہم سب دوپہر میں 3 بجے کے بعد ایک دوسرے کا چیک اپ بھی کرتے تھے“
ایک عمر کے 9 بچے
ایک ساتھ حاملہ ہونے والی یہ نرسیں اب کچھ ماہ بعد صحت مند بچوں کی مائیں بن چکی ہیں۔ اس حیرت انگیز اتفاق کو دیکھنے کے لئے مختلف اخبارات اور چینلز فوٹو شوٹ بھی کرتے رہے ہیں جن میں 9 ماؤں کی گود میں ایک عمر کے بچے دیکھ کر خوش گوار حیرت ہوتی ہے۔