جان کا صدقہ سمجھ کر دے دو ۔۔ زندگی بھر کی جمع پونجی بچانے کی کوشش میں والد اور بیٹے پر ڈاکوؤں نے جیولری کی دکان پر حملہ کر دیا، خواتین چیختی رہیں

image

پاکستانی میں آج کل ڈکیتی کی وارداتوں میں ہوش ربا اضافہ ہو رہا ہے، جہاں یہ صورتحال عوام میں تشویش کا باعث بن رہی ہے، وہیں شہری پر مزاحمت بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی واقعہ کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر پنجاب کے علاقے کوٹ ادو کی ایک دکان کی ویڈیو نے سب کو افسردہ کر دیا ہے، جہاں شہریوں کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا۔

سونے کی دکان پر موجود یہ فیملی ممکنہ طور پر شادی بیاہ کے سلسلے میں آئی تھی، جہاں دکان کے اندر 2 سے 3 ڈکیت داخل ہو گئے۔

چھوٹی سی دکان میں جہاں صوفوں پر خواتین اور باپ بیٹا بیٹھے تھے، وہیں ڈکیت بھی گھس گئے، ایک نے دکاندار کو لوٹا اور دوسرے نے بوڑھے والد کے پاس موجود تھیلے کو چھیننے کی کوشش کی۔

ایک ڈکیت دکاندار کو لوٹ رہا تھا جبکہ دوسرا ڈکیت باپ بیٹے کی مزاحمت کو برداشت کر رہا تھا، جو کسی صورت اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی کو یوں لُٹنے نہیں دینا چاہتے تھے۔

اسی دوران دوسرا ڈکیت بھی باپ بیٹے سے نقد اور پیسے چھیننے کو آ گیا، مزاحمت کے دوران ہی بیٹے پر ڈکیتوں نے فائر کر دیا، جس سے گولی ٹانگ میں لگی، زخمی حالت میں بھی تکلیف سے چور بیٹا والد کا ساتھ دے رہا تھا۔

لیکن آخری لمحے تک بوڑھا باپ اپنی جمع پونجی کو بچانے کی پوری کوشش کرتا رہا، یوں اپنی جمع پونجی جاتے دیکھ خواتین بھی چیخنے اور رونے لگ گئیں۔

ایسی صورتحال میں رقم ہو یا نقدی اپنی جان کا صدقہ سمجھ کر دے دیں، کیونکہ یہ آپ کی جان سے بڑھ کر نہیں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US