انڈہ اُبال کر چھیلنا مشکل ہوگا بہت آسان ۔۔ اس شخص نے کتنی آسانی کے ساتھ اُبلا ہوا انڈہ چھیلا ، دیکھئے ویڈیو

image

انڈہ ابالنا تو آسان کام ہے ہی مگر ابال کر اسے بالکل درست طرح سے چھیلنا ایک مشکل کام لگتا ہے۔

مگر سوشل میڈیا پر ایک ایسا شخص سامنے آیا ہے جس نے ابلا ہوا انڈہ چھیلنے کے گر سکھا دیے۔

ویڈیو میں موجود شخص کہتا ہے کہ میں آج آپ کو انڈہ چھیلنے کا نیا طریقہ بتاؤں گا۔ آپ اس طریقے کو اپنائیں گے تو انشااللہء ضرور کامیاب ہوں گے۔

مذکورہ شخص نے بتایا کہ پہلے انڈے کا چھوٹا حصہ ہلکا سا توڑیں تاکہ ہوا کا پریشر اندر داخل ہوسکے۔ پھر انڈے کا بڑا والا حصہ توڑ کر اسے تھوڑا سا کاٹ لینا ہے۔

انڈے کو دونوں طرف سے تھوڑا سا توڑ کر اسے ایک کنارے سے پکڑ کر مٹھی بنا کے پھونک ماریں گے تو چھلا ہوا انڈہ بنا کسی نقصان کے آپ کے ہاتھ میں آجائے گا۔

خیال رہے مذکورہ ویڈیو ایک فن کے لیے بنائی گئی ہے کیونکہ جو اس کام میں مہارت نہیں رکھتے انہیں سیکھنے کی ضرورت ہے ورنہ انڈہ ٹوٹ بھی سکتا ہے۔

اچھی طرح طریقہ جاننا ہے تو نیچے دی گئی ویڈیو کلپ دیکھ لیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US