سردیاں آتے ہی جہاں ملک بھر میں گیس کی فراہمی کم ہو گئی ہے، وہیں گھریلو خواتین کے لیے بھی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم گیس کی صورت میں اب شہری مختلف طریقے کار استعمال کر رہے ہیں، جو کہ خود شہریوں کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔
ایک طریقہ کار تو بہت ہی آسان ہے، تاہم اس کے لیے ضروری یہ ہے کہ آپ کو لکڑیاں ضرور درکار ہوں گی، اور لکڑیاں حاصل آپ کسی بھی درخت کی شاخیں لے سکتے ہیں۔
درخت کی شاخیں لیں اور ان کے چھوٹے حصے کر لیں، تاکہ جلانے میں آسانی ہو، اس کے بعد ان لکڑیوں کا اتنا جلا لیں تاکہ یہ توے کو گرم کر سکے۔ لکڑیوں کو جلانے کے لیے مٹی کے تیل کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس کے بعد لکڑیوں جب صحیح طرح جلنا شروع ہو جائیں تو آگ کے تینوں طرف ایسی ہونی چاہیے تاکہ ہوا اسے کمزور نہ کر سکے۔ اس کے بعد توے پر روٹی رکھ دیں، روٹی جب پھولینا شروع ہو جائے اور پکنے کے آثار نمودار ہو جائیں، تو اس کے بعد روٹی کو آگ پر سیکھنا شروع کر دیں۔
اگرچہ یہ طریقہ کار آج بھی گاؤں دیہاتوں میں استعمال ہوتا ہے، تاہم کوئلے کی خوشبو بھی کھانے کے مزے کو دبالا کر سکتی ہے۔
دوسرا طریقہ کار یہ بھی ہے کہ آپ گیس کے بجائے بجلی سے چلنے والے چولہوں کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے انڈکشن اسٹوو آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
اس ویڈیو میں بھی بنا گیس کے روٹی بنانے کا طریقہ کار بتایا گیا ہے، جو کہ صارفین کو خوب بھا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون روٹی بنا گیس کے بنا رہی ہیں، جبکہ توے کے نیچے فائل رکھے گئے ہیں، جب سے توے کو بھی نقصان نہیں پہنچتا اور چولہے کو بھی۔