بیٹا 11 ماہ کا تھا جب شوہر کا انتقال ہو گیا ۔۔ بیوہ خاتون فوجی افسر، جس کی زندگی بیٹے کی وجہ سے بدل گئی، دیکھیے

image

زندگی میں وقت کب بدل جائے، کسی کو کچھ خبر نہیں ہوتی ہے، لیکن یہی وقت انسان کو بہت کچھ سکھا دیتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی کہانی کے بارے میں بتائیں گے۔

رزگین کورول ایک ایسی ہی فوجی کی اہلیہ ہیں، جو کہ دوران سروسز ہلاک ہو گیا تھا، اکثر فوجیوں کی مائیں، بہنیں اور بیویاں جب کبھی اپنے جوان کو دیکھتی ہیں، تو شروع ہی سے اس بات پر یقین رکھتی ہیں، کہ آگے چل کر کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

دماغی طور پر ہر مشکل کو سہن کرنے اور تیاری رہنے والے یہ مائیں، بہنیں اور بیویاں اسی ہمت اور حوصلے کی بنا پر زندگی میں آگے بڑھ پاتی ہیں۔

ایسا ہی کچھ رزگین کورول نے کیا ہے، جنہوں نے بیوہ ہونے کے بعد بھی اپنی ہمت اور حوصلے کو مرنے نہیں دیا اور بطور بیوہ زندگی گزارنے کے بجائے اپنے شوہر کی جگہ فوج میں بھرتی ہو کر اپنا خواب پورا کیا۔

رزگین کو آرمی جوائن کرنے کا شوق تو تھا، تاہم یہ شوق پورا نہیں ہو پا رہا تھا، لیکن ان کے بیوہ ہونے کے بعد یہ خواب ضرور پورا ہو گیا ہے۔

رزگین کے لیے مشکل اس لیے بھی تھا کیونکہ جب وقت ان کی آرمی کی ٹرننگ شروع ہوئی تو ان ایک 11 ماہ کا بچہ بھی تھا جس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اب ان کے والدین پر آ گئی تھی۔

بچے کو سنبھالتی، آرمی کی ٹریننگ مکمل کرتی یا پھر اپنا خواب پورا کرتی۔ مشکلات اور تکالیف تو بہت تھیں، لیکن اس مشکل میں بھی انہوں نے اپنے حوصلے کو ٹوٹنے نہیں دیا۔

اکلوتے نومولود بچے کی تربیت کی ذمہ داری، خاتون پولیس فوجی افسر کے طور پر اہم ذمہ داری یہ دونوں ذمہ داریاں آسان نہ تھیں، لیکن اس سب میں رزگین ایک بہترین ماں اور فوجی خاتون افسر کے طور پر سامنے آئیں۔

اب وہ اپنے بچے کو بھی وقت دیتی ہیں اور ادارے میں بھی اپنی ذمہ داری نبھانے کی کوشش کرتی ہیں، اس سب میں وہ ایک باہمت خاتون بن کر دنیا بھر میں مثال ضرور بن گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US