سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر ہیں، جن میں خونی رشتوں اور گھریلو محبت کا خوب اظہار کیا جاتا ہے۔
لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک بھائی اور بہن کی دلچسپ ویڈیو سے متعلق بتائیں گے۔
بہن اور بھائی کا رشتہ دنیا کا سب سے منفرد اور الگ رشتہ ہوتا ہے، جس میں چاہے جس عمر میں بھی ہوں، بہن اور بھائی کی بے تکلفی اور پیار محبت ہر عمر میں ایک جیسا ہی رہتا ہے۔
ایسا ہی کچھ ہوا ہے، سعودی عرب میں، جہاں ایک بہن ہے اپنے بھائی کو برانڈ نیو گاڑی تحفے میں دے دی، جیسے ہی بھائی گھر میں داخل ہوا تو صحن میں ہی ایک سیاہ رنگ کی نئی گاڑی کھڑی تھی۔
بھائی سب کو دیکھ کر حیران بھی تھا اور خوش بھی، لیکن اس وقت تک اسے اندازہ نہیں تھا کہ یہ گاڑی اسی کے لیے منگوائی گئی ہے۔
جیسے ہی بھائی کو علم ہوا کہ بہن نے یہ گاڑی مجھے تحفہ میں دی ہے، تو حیران بھی ہوا اور جب وجہ معلوم ہوئی کہ اور بہن نے خود کہا کہ میرے والدین کا بہترین خیال رکھنے اور اپنی عمر کا گولڈن حصہ میرے والدین کو دینے پر میں آپ کو یہ تحفہ دینا چاہتی ہوں۔
جس پر بھائی کی آنکھوں سے آنسو نکلنا شروع ہو گئے، اور وہ اس منظر پر اس حد تک جذباتی ہوا کہ کچھ کہہ ہی نہیں پایا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے، جبکہ بہن بھائی کے اس پیار اور خلوص بھرے رشتے کو دیکھ کر سب حیران بھی ہوئے ہیں۔