جب بچے والدین کی نظروں سے اوجھل ہوں تو والدین کو بے چینی ہو ہی جاتی ہے، یہ بے چینی ان والدین کو بے حد ہوتی ہے، جن کی اولاد سیکیورٹی فورسز میں مادر وطن کی حفاظت پر معمور ہوتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
ایک ایسی ویڈیو جس میں پاکستانی فوج کے جوان نے سب کی توجہ حاصل کی، وہیں والدین کو بھی جذباتی کر دیا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ پاکستان آرمی کی وردی پہنے جوان کئی ماہ بعد ٹریننگ کے بعد جب گھر واپس آیا، تو اس کے بوڑھے والد گھر والوں کے ساتھ محو گفتگو تھے۔
اسی دوران نوجوان نے پہلے تو ساتھ موجود دوست جو کہ خفیہ کیمرے سے ریکارڈنگ کر رہا تھا کیمرے میں دیکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کیا، اور پھر اچانک اندر چلا آیا۔
اندر آتے ہی بوڑھے والد جو کہ سفید کپڑے پہنے اور سر پر سفید کپڑا لپیٹے بستر پر موجود تھے، بچے کو دیکھ کر فورا خوشی کے مارے چیخ اٹھے۔
بوڑھے کی آنکھوں میں وہ چمک آ گئی، آواز میں وہ جوش آ گیا اور چہرے پر وہ خوشی آ گئی، جو کہ شاید بیٹے کے جانے سے بعد گم تھی۔
بیٹے کو سامنے پا کر نہ صرف بوڑھا شخص مطمئن ہو گیا تھا بلکہ گلے بھی لگا لیا تھا، جس کے بعد وہ خوش سے نہال تھا۔
یہ ہر اس گھر کی کہانی ہے، جہاں بیٹا اپنے والدین سے کئی کئی ماہ یہاں تک کے سالوں دور رہتا ہے، اور جب وہ واپس گھر آتا ہے، تو والدین بھی خوشی کے مارے جھوم اٹھتے ہیں۔
اس ویڈیو نے سب کی توجہ بھی حاصل کر لی ہے۔