سوشل میڈیا کی معروف شخصیات اور کم عمری میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی خاص جوڑی اسد اور نمرہ کے درمیان دوسری شادی سے متعلق گفتگو ہوئی جس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسد اور نمرہ اپنے پوڈ کاسٹ کے دوران شادی کے بعد کی زندگی اور یوٹیوب کی کمائی پر بات کی۔
نمرہ اور اسد کے طویل پوڈ کاسٹ سے ایک مختصر کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں یہ کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ اس پیسوں سے میں اپنی دوسری شادی کروں گا جس کے بعد وہ چونکتے ہوئے اپنی اہلیہ نمرہ کی جانب دیکھتے ہیں کہ جیسے وہ سچ میں شادی کرنے کے حوالے سے بات کر رہے ہوں۔
نمرہ اسد کو تھوڑی دیر دیکھتی ہیں اور پھر کہتی ہیں کہ مائیک میرے ہاتھ میں ہے۔ پھر وہ کہتی ہیں کہ مرد ذات کبھی بھی نہیں بددل سکتے۔ انہیں جتنا خوش رکھو گے یہ اتنا ہی حرکتیں کریں گے۔
واضح رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ اسد نےنہایت کم عرصے پر مشتمل دوستی کے بعد اپنی ہی ہم عمر نمرہ سے سال 2020 میں شادی کی تھی، اسد او لیولز کے طالب علم تھے اور مسقط میں رہائش پذیر تھے جبکہ نمرہ پا کستان میں ہی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔ دونوں کا اب ایک بیٹا بھی ہے۔