آسمان کی بلندی پر جا کر خدا کو یاد کرتا رہا ۔۔ مسلمان پائلٹ کی ہوائی جہاز اڑانے کے دوران قرآن کی دل چھو لینے والی خوبصورت تلاوت کی ویڈیو

image

اللہ کا پاک کلام قرآن مجید کی تلاوت کا شوق جب کسی کو ہوجائے تو وہ اکثر اس کو پڑھ کر اپنے ایمان کو مضبوط کر لیتا ہے۔ ہم نے مساجد میں امام کو تلاوت قرآن پاک کی تلاوت کرتے سنا ہے اور بھی دیگر جگہوں پر قرآن کی تلاوت کی جاتی ہے۔

لیکن کیا آپ نے پائلٹ کو تلاوت کرتے سنا ہے اور وہ بھی ایسی خوبصورت آواز میں جس کو سن کر کانوں کو سکون آئے۔

ایسی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک پائلٹ کو دورانِ پرواز قرآن پاک کی تلاوت کرتے سنا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ پورے دل کے ساتھ قرآن کی تلاوت کرنے میں مشغول نظر آرہا ہے۔

جہاز میں موجود کسی شخص نے پائلٹ کی تلاوت کرنے کے دوران ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ہے جسے لوگ بہت پسند کر رہے ہیں۔

یہ معلوم نہ ہوسکا کہ پائلٹ کس ملک کا ہے تاہم ویڈیو کو ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US