زپ نیچے سے ٹوٹ جائے یا بیچ میں پھنستی ہو۔۔ پرانے سوئیٹر اور جیکٹ کی زپ دوبارہ ٹھیک کرنے کے 3 آسان طریقے

image

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ تیار ہو کر باہر نکلنے کے لئے سوئیٹر پہنتے ہیں تو زپ ہی پھنسنے لگتی ہے یا نیچے سے ٹوٹ جاتی ہے جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تو جانیے اس مشکل کو ٹھیک کرنے کے وہ طریقے جن سے آپ سوئیٹر یا جیکٹ کی زپ فوری طور پر ٹھیک کرسکتے ہیں۔

نیچے سے الگ زپ کو ٹھیک کرنے کے لئے

اگر زپ نیچے سے الگ ہوگئی ہے اور بار بار کھل جاتی ہے تو تھوڑی موٹی پلاسٹک کا چھوٹا سا ٹکڑا کاٹیں اور اسے جیکٹ کے نچلے حصے پر سیٹ کر کے ہلکا سا گرم کریں۔ پلاسٹک پگھل کر زپ پر اچھی طرح فٹ ہوجائے گی اور زپ کام کرنے لگے گی۔ طریقے کو تفصیل سے سیکھنے کے لئے ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

بار بار زپ کا پھنسنا

اگر زپ بیچ میں سے پھنس جائے تو زور آزمائی کرنے کے بجائے نوکدار پینسل کو زپ پر پھیریں یہاں تک کہ زپ چکنی ہوجائے۔ اگر پھر بھی زپ پھنسے تو ایک کاٹن والی تیلی کو ہلکے سے پیٹرولیم جیلی میں کوٹ کر کے زپ پر پھیریں۔

زپر ٹوٹ جانا

اگر زپر کھولتے یا بند کرتے ہوئے ٹوٹ جائے تو پلاس لے کر اسے کناروں سے دبائیں اور چلانے کی کوشش کریں۔ یہ طریقہ صرف سوئیٹر یا جیکٹ پر نہیں بلکہ پینٹ کی زپ اور بیگز کی زپ پر بھی آزمائے جاسکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US