سخت سردی میں بچے کو کچرے میں پھینک گئے ۔۔ بے حس والدین تو بچے کو چھوڑ گئے، نومولود بچے کے ساتھ کیا ہوا؟ دیکھیے

image

اولاد ایک ایسی نعمت ہے، جو ہر جوڑے کا خواب ہوتا ہے، کہ اس کے آنگن میں یہ نعمت اترے، مگر کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ خود اپنے ہاتھوں سے اس نعمت کو کچرے میں پھینک دیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی خبر سے متعلق بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک نومولود بچے کے حوالے سے افسوس ناک خبر نے سب کو افسردہ کر دیا ہے، جہاں کچرے کے ڈھیر سے ایک نومولود بچہ زندہ برآمد ہوا ہے۔

سخت ترین سردی کے اس موسم میں جہاں جانور بھی برف بن جاتے ہیں، وہیں بے حس اور انسان دشمن ملزمان نے نومولود بچے کو آسمان تلے سخت سردی میں کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا۔

یہ تک بھول گئے کہ کوئی جانور اگرچہ انسانیت کا احساس کرتے ہوئے اسے کچھ نہ بھی کہیں، تو پھر بھی سخت سردی اس نومولود بچے کو نقصان پہنچا سکتی تھی۔

شکر گرح کے علاقے منصورہ میں پیش آنے والے اس واقعے نے سب کو افسردہ کر دیا ہے، جہاں ریسکیو 1122 کو موصول ہونے والے ایمرجنسی کال میں اسی بچے سے متعلق بتایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق نومولود بچے کو ایک شخص سخت سردی میں چھوڑ کر فرار ہو گیا، خوش قستمی سے نومولود بچہ زندہ اور صحت مند تھا، تاہم مزید طبی امداد کے لیے بچے کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کی جانب سے بھی تحقیق کی جا رہی ہے، جبکہ ممکنہ طور پر اغواء کا واقعہ بھی ہو سکتا ہے، تاہم پولیس کی تفتیش میں ہی حتمی رپورٹ سامنے آئے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US