اپنی قیمتی چیزیں بیچ دی، مگر مسجد کے لیے زمین خرید لی ۔۔ چرچ کو مسجد بنا کر اذان دینے والے مسلمانوں کو کتنے کروڑ روپے دینے پڑے؟ دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کو حیران ضرور کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

برطانیہ کے چرچ کی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جہاں مسلمان اذان دے رہے ہیں، اگرچہ اس ویڈیو کو بہت سے صارفین بنا سمجھے ہی شئیر کر رہے ہیں، لیکن اس کی حقیقت نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

برطانیہ کے ایک چرچ کو انتظامیہ کی جانب سے فروخت کیا جا رہا تھا، جب یہ بات ایک ترک مسلمان کو پتہ چلی تو فورا دیگر مسلمانوں سے بھی اس بات کا ذکر کی اور اس چرچ کو خرید کر اسے مسجد بنانے کا اعادہ کیا۔

اگرچہ رقم خطیر تھی، تاہم جذبات اور احساسات رقم پر بھی غالب آ گئے اور سب نے اپنے پاس موجود رقم، جبکہ کچھ نے اپنی قیمتی چیزیں بیچ کر رقم کو اکھٹا کیا۔

کُل 9 لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ کی خطری رقم جو کہ پاکستانی 27 کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں، یہ رقم جمع کرنے میں مسلمان کامیاب ہو گئے، اسے خریدا بھی اور پھر اس مقام پر جہاں اذان اور قرآن کی گونج کبھی نہ ہوئی تھی۔

باآواز بلند مسلمان نے اذان دینا شروع کی، بڑے ہال نما چرچ میں جب اذان کی آواز گونجی تو ایک ایسا سماں بندھ چکا تھا، جس نے سب کو جذباتی کر دیا تھا، اذان کے دوران بھی ایک ایسی خاموشی اور سکون تھا، جو کہ سب کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر رہا تھا۔

اس منظر نے جہاں موقع پر موجود مسلمانوں کو خوب محذوذ کیا، وہیں صارفین بھی اس موقع پر توجہ دیتے دکھائی دیے، کئی تو اس منظر کو دیکھ کر حیران بھی ہو گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US