اکثر اس دنیا میں موجود مختلف انسان مختلف پریشانیوں اور پیچیدگیوں کا شکار ہیں، لیکن ایک ماں ایسی ہستی ہے، جو کہ ہر مشکل کے باوجود بھی ہمت ہارنے کو تیار نہیں ہوتی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ماں کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ماں نے اس وقت سب کی توجہ بھی حاصل کی اور سب کو افسردہ بھی کر دیا جب اس کا لخت جگر اس دنیا سے رخصت ہو گئی۔
والدین کی زندگی میں اس وقت رنگ بھر گیا تھا، جب دو پھول سی پریاں، جڑواں بیٹیاں ان کے گھر پیدا ہوئی تھیں، ظاہری طور پر دونوں بیٹیاں ہی صحت مند اور خوبصورت تھیں۔
شروعات سے ہی والدین اپنی دونوں بچیوں کو خوب پیار کرتے دلار کرتے، لیکن جب جڑواں بیٹیوں امیلی اور ایوری میں سے ایوری کی طبیعت اچانک خراب رہنے لگی۔
بیٹی کی ناساز طبیعت کو پہلے تو والدین نے سنجیدہ نہ لیا اور اسے معمولی طبیعت خرابی سمجھ کر زندگی کی رنگینیوں میں مگن رہے، لیکن پیدائش کے وقت ہی ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ ایوری وقت سے پہلے پیدا ہوئی ہے۔
لیکن اس وقت سب پر قیامت ٹوٹ پڑی، جب انہیں یہ خبر ملی کہ ایوری لاعلاج بیماری میں مبتلا ہے، جس میں دماغ میں ایک ٹیومر بن جاتا ہے، جو بعدازاں انسان کی موت کا باعث بنتا ہے۔
ایسا ہی کچھ ایوری کے ساتھ بھی ہوا، 5 سال کی عمر میں آ کر ایور کی طبعیت کچھ اس طرح ہو گئی تھی کہ اب کچھ بھی ہو سکتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ والدین پریشان تو تھے مگر ایک طرح سے دماغی طور پر تیار تھے۔
یہی وجہ تھی کہ جب کبھی بیٹی کی طبیعت خراب ہوتا دیکھتے تو اس کے پاس بیٹھ جاتے کہ کہیں بیٹی کا آخری وقت نہ ہو۔
والدین اور جڑواں بہن ایوری کے اس وقت سے ڈر رہے تھے جب انہیں اپنی بیٹی کو خدا حافظ کہنا پڑے، یہ ایک ایسا ڈراؤنا خواب تھا، جو کہ سب کچھ بدلنے والا تھا۔ اور ایسا ہی ہوا جب اچانک ایوری کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوئی، اس بار بھی گھر والے سارے ایوری پاس آ گئے۔
والدہ نے اپنی ننھی پری کو اپنی گود میں لے لیا، وہ کچھ کہے بغیر ایوری کو اپنے سینے سے لگائے ہوئے تھی، یہاں تک کہ بیٹی کی جان بھی نکل گئی۔
آنکھیں بند کر کے بیٹی خوشبو سونگھنے والے ماں خاموش تھی، کچھ کہہ نہیں رہی تھی، صرف بچی کے دل کو محسوس کر رہی تھی، اسے بس ایک ہی خیال تھا کہ اس کی بیٹی اب اس سے جدا ہو رہی ہے، وہ دوبارہ بیٹی کو اب کبھی نہیں دیکھ سکے گی، یہ وہ منظر تھا، جس نے ماں کو چپ کر دیا تھا۔
نرس نے ماں کی گود میں ہی بیٹی کو آخری بار چیک بھی کیا کہ کیا واقعی بیٹی اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہے، تو اسی دوران ماں کی نگاہیں نرس کی جانب تھی، کہ وہ یہ کہہ دے کہ بیٹی کا دل دھڑک رہا ہے، مگر اسے یہ خبر مل ہی گئی کہ اس کی ننھی پری اب اس دنیا سے چلی گئی ہے۔
ماں سے جب بیٹی کو لیا جا رہا تھا تو اس وقت بھی وہ بیٹی کو لے ساتھ سو گئی، غیر معمولی دکھائی دینے والی ماں بیٹی کو دیکھ کر افسردہ ہو گئی تھی، کچھ سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا کہ میں کیا کر رہی ہوں۔
سوشل میڈیا صارفین ماں اور بیٹی کی اس محبت کو دیکھ کر نہ صرف افسردہ ہوئے بلکہ انہیں یہ احساس بھی ہوا کہ ماں کا اپنے بچوں سے کیسا رشتہ ہوتا ہے۔