پرانا زمانہ جب کبھی نظر سے گزرتا ہے، تو سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتا ہے، یہ زمانہ کچھ اس طرح تھا، کہ محبت، خلوص اور سادگی ہر چیز پر غالب آ جاتی تھی۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر 1972 کی شادی کی ویڈیو نے سب کو پرانے زمانے کی یاد دلا دی ہے، جب شادی کی تقریب ہو یا مایوں کی تقریب، سب گھر پر ہی منعقد ہوتی تھی۔
صبح سے ہی گھر ہی خواتین گھر کو سجانے اور کھانے پینے کا انتظام دیکھتی تھیں جبکہ گھر کے مرد حضرات باہر کے کاموں کی دیکھ بھال کر رہے ہوتے تھے۔
اس سب میں رشتہ دار ہو یا پھر پڑوسی، سب ایک ہو جاتے تھے، دوسرے کی خوشی میں بھی شریک ہو کر ایک جان ہو جاتے تھے۔
اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کے لاؤنج میں مایوں کی تقریب منعقد ہے، جس میں خواتین کس طرح بیٹھی ہیں، اگرچہ یہ انداز کافی پرانا ہے، لیکن اصل خوشگوار لمحات اور یادیں بھی انہیں لمحات میں سے نکلتی تھیں۔
جب بڑی بوڑھیاں صوفے پر اور لڑکیاں اور خواتین زمین پر بیٹھ کر گانا گاتیں، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ گھر کی خواتین کے کپڑے نہایت ہلکے رنگ کے، اگرچہ چمکیلے بھی ہوتے تھے مگر ان میں ایک سادگی جھلکتی تھی۔
ساتھ ہی بالوں کا اسٹائل بھی اُس وقت کے ٹرینڈ کے حساب سے ہوتا تھا اور پھر میک اپ بھی کوئی خاص نہیں، کم میک اپ کے باوجود خواتین کافی خوبصورت دکھائی دیتی تھیں۔
ہاتھ پر پان کا پتی رکھ کر گلے میں گلاب کا ہار ڈال کر بڑی بوڑھیاں دلہن کو مہندی بھی لگاتیں اور ساتھ ہی مٹھائی بھی کھلاتی۔ اس سب میں گھر کے مرد حضرات ایک الگ کمرے یا جگہ پر بیٹھ کر محفل کو انجوائے کرتے تھے۔