جب کبھی بچہ والدین سے دور جاتا ہے، تو والدین ایسی پریشانی ضرور ہوتی ہے، جو کہ انہیں سکون نہیں لینے دیتی ہے، پھر چاہے بچہ کتنا بھی بڑا کیوں نہ والدین پریشان رہتے ہی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا ایک ایسے ہی نوجوان نے سب صارفین کی توجہ خوب سمیٹی جب وہ اچانک 3 سال بعد اپنے گھر واپس آیا تو والدین تو بچے دیکھ کر حیران ہوئے مگر ان کے تاثرات ہی بدل گئے۔
7 سمندر پار والدین، علاقے، اپنے وطن سے دور تنہا زندگی گزارنا آسان نہیں ہے، لیکن مجبوری انسان سے سب کچھ کرا ہی دیتی ہے، اپنے ہاتھ کا بے ذائقہ کھانا بھی اچھا لگنا شروع ہو جاتا ہے، اور بنا استری ہوئے کپڑے بھی پہننے ہی پڑتے ہیں۔
3 سال تک آسٹریلیا میں رہنے والے بیٹے کو موقع ملا تھا کہ اب وہ واپس جا کر کچھ لمحات والدین کے ساتھ بتائے، اسی لیے اس نے تیاری کرنا شروع کی، قریبی دوست کو اطلاع بھی دی اور اسے بتا بھی دیا کہ ابھی کسی کو نہ بتائے۔
ایسا ہی ہوا خاموشی میں دوست نے بھی کسی کو نہ بتایا اور اب نوجوان ٹکٹ کٹا کر پاکستان آ رہا تھا۔
اور پھر اچانک والد کے سامنے بیٹا نمودار ہوا تو والد کے اوسان خطا تھے وہ کچھ سمجھ ہی نہیں پا رہے تھے بیٹے کو سامنے دیکھ کر چہرے پر مسکراہٹ تو تھی تاہم تاثرات ملے جلے تھے، بیٹے نے فورا آتے ہی والد کے پاؤں چومے تو دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے، جس کے بعد والدہ بھی آ گئیں، والدہ کو دیکھ کر بیٹے نے فورا ان کے بھی پاؤوں کو چوما تو والدہ تو بس بیٹے کو سینے سے لگانا چاہتی تھیں۔
اپنی مامتا کو ٹھنڈا کرنا چاہتی تھیں، آنکھوں میں آنسو لیے ماں نے فورا بیٹے کو گلے لگا لیا، اس منظر نے سب کو جذباتی بھی کر دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔