میاں بیوی کا شتہ اللہ کی نظر میں سب سے خاص ہوتا ہے۔ یہ رشتہ پوری طرح سے صرف دو لوگوں پر انحصار کرتا ہے کیونکہ زندگی میں آنے والی پریشانیاں میاں بیوی نے ہی مل کر سلجھانی ہوتی ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں اور دیکھا بھی جا چکا ہے کہ جب شوہر بیمار ہوتا ہے تو بیوی ذہنی اور جسمانی چطور پر عزیت اور بے چینی کا شکار ہوجاتی ہے۔ اسے ایک ایک سیکنڈ اپنے خاوند کی فکر ستائے رہتی ہے کہ وہ کب تندرست ہوگا۔ شوہر کی جانب سے بھی ایسا ہی محسوس کیا جاتا ہے جب اس کی بیوی بیمار ہوجائے تو وہ اسے فورا ڈاکٹر کے پاس لے کر جاتا ہے۔
لیکن جو تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اس میں شوہروں کے لیے خاص طور پر ایک پیغام پوشیدہ ہے۔ محبت بھری تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون جو اسپتال میں بیٹھی بستر مرگ پر موجود بیمار شوہر کو دیکھ رہی ہے۔ یہ تصویر ایک طرح سے بول رہی ہے۔
خاتون اسپتال کے فرش پر بیٹھی شیشے کی دیوار سے اپنے شوہر کو اس نگاہ سے دیکھ رہی ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہوجائے۔ تصویر میں یہ پیغام موجود ہے کہ آپ کی صحت آپ کو دھوکہ دے سکتی ہے مگر ایک اچھی بیوی آپ کو کبھی دھوکہ نہیں دے گی۔
اللہ بھی فرماتا ہے کہ اچھی بیوی خدا کی طرف سے تحفہ ہے۔ خاتون کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔