جانور اور انسان کے درمیان ایک ایسا احساس اور جذبات کا رشتہ ہے جو کہ اگر گہرا ہو جائے تو آخری وقت تک قائم رہتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے جس میں ایک بوڑھا شخص موجود ہے، لیکن یہ بوڑھا شخص ویڈیو میں اکیلا نہیں ہے بلکہ ساتھ ہی اس کی بلی بھی دکھائی دے رہی ہے۔
جیسے ہی بوڑھا شخص نماز کی جیت سے جائے نماز کو بچھاتا ہے تو بلی جو کہ صوبے پر موجود تھی اچانک نیچے آ گئی۔
گویا اسے معلوم ہو گیا تھا کہ اب میرا مالک نماز پڑھنے والا ہے۔ جب ہی تو بلی بھی فورا جائے نماز پر آ کر بیٹھ گئی، اور جائے نماز کے کپڑے پر ایسے ہی بیٹھی جیسے اسے بہت سکون اور اطمینان مل رہا ہو۔
یہ سب منظر دیکھ کر بوڑھا شخص بھی حیران نہیں تھا کیونکہ اسے معلوم تھا اور وہ یہ تجربہ پہلے بھی کر چکا ہے جو کہ اس ویڈیو میں دکھائی دے رہا تھا۔
بلی سمیت کئی ایسے پالتو جانور ہیں جو کہ عام طور پر گھروں میں موجود ہیں جبکہ ان کی نٹ کھٹ حرکتیں بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ ہی لیتی ہیں۔