پرانے دور میں اخبارات اور رسالوں میں پہیلیاں آیا کرتی تھیں جنہیں لوگ دلچسپی کے ساتھ سلجھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے تھے مگر اب دور بدل چکا ہے لیکن پہیلیاں ویسی ہی ہیں مگر ڈیجیٹل ہوچکی ہیں۔
ڈیجیٹل تصویری پہیلیوں کو سلجھانے کے لیے متحرک سوشل میڈیا صارفین ہر وقت آگے آگے رہتے ہیں اسی لیے آج ہم آپ کے لیے ایک دلچسپ اور آسان سی پہیلی لے کر آئے ہیں جنہیں آپ نے کم وقت میں حل کرنا ہے۔
تو صارفین اپنی ذہانت کا ثبوت دیتے ہوئے نیچے دی گئی پہیلی کا جواب دیں۔
ایک ایسی تصویر کے ساتھ حاضر ہوئے ہیں جس میں آپ کو چھپے چہرے تلاش کرنے ہیں اور جس کے بعد ہم آپ کو چند راز بتائیں گے۔
اس گلدستے کی تصویر میں آپ کتنے چھپے ہوئے چہرے دیکھ سکتے ہیں؟ اوپر دی گئی تصویر ایک نظری وہم ہے جو ایک گلدستے کی ہے، یہ تصویر ‘روز اینڈ نوزز’ کے نام سے مشہور ہے۔
یہ ایک ایسی تصویری پہیلی ہے جس میں لوگوں سے گلدستے کے اندر چھپے چہروں کو تلاش کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
ایسے افراد دوسرے کو دیکھ کر ویسا ہی کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اگر دوسرا کامیاب نہیں ہوسکا تو وہ خود بھی اس کام کو کرنے سے گریز کرتے ہیں لیکن اگر آپ نے تصویر میں موجود چہروں کو کافی دیر بعد پہچانا ہے تو آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو کہ ہر معاملے کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اگر آپ نے اس تصویر میں موجود چہرے کو پہچان لیا تو آپ بھی ان ہی لوگوں میں شامل ہیں جو کہ ہر معاملے کو حل کرنے کا کوئی نیا طریقہ نکال ہی لیتے ہیں۔
تو کیا آپ لوگ تصویر میں موجود چھپے چہرے تلاش کرنے میں کامیاب ہو پائے؟ اگر نہیں تو نیچے تصویر میں جواب دیکھ لیں۔