شرجیل میمن کو دل کا دورہ پڑ گیا، ابھی کس حال میں ہیں؟ اسپتال سے اہم خبر سامنے آگئی

image

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو دل کا دورہ پڑ گیا جس کی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو سینے میں تکلیف ہونے سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز (این آئی سی وی ڈی) حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال لانے پر شرجیل میمن کا طبی معانئہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ صوبائی وزیر کو دل کا دورہ پڑا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شرجیل انعام میمن کے دل کی 2 شریانیں بند تھیں، شرجیل میمن کی انجیو گرافی کے بعد انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے اور ان کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US