پولیس نے 5 سے 7 سو پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا، فواد چودھری

image

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی کے 5 سے 7 سو کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تیاری کے ساتھ آئی تھی لیکن ہزاروں کارکنوں کو دیکھ کر پریشان ہو گئی، سی سی پی او آفس اور چئیرنگ کراس کے باہر کارکنان گرفتاریوں کیلئے موجود ہیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ہماری جیل بھروتحریک آگے بڑھے گی، آج ہمارا مرکز لاہور ہے، شام تک لاہور میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کل پشاور میں لیڈر شپ اور کارکنان گرفتاریاں دیں گے، پرسوں راولپنڈی، پھر فیصل آباد اور اس کے بعد گوجرانوالہ میں بھی تحریک پھیلے گی، گرفتاریاں دینے کا سلسلہ آئین کی بحالی تک جاری رہے گا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے واضح طور پر کہا کہ گرفتاریاں دینے کا سلسلہ الیکشن کی تاریخ اورمہنگائی کے خاتمے تک جاری رہے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US