خیبر: وادی تیراہ میں انخلا معاہدہ، متاثرین کی بحالی کے لیے مالی و امدادی اقدامات طے

image

ضلع خیبر کی ضلعی انتظامیہ اور وادی تیراہ کی 24 رکنی نمائندہ کمیٹی کے درمیان کامیاب جرگہ کے بعد معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے مطابق وادی تیراہ سے میدان کا مرحلہ وار انخلا 10 جنوری سے شروع ہوگا اور 30 جنوری تک مکمل کیا جائے گا۔ دونوں فریقین نے فیصلے پر باضابطہ دستخط بھی کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق متاثرین کی واپسی 5 اپریل سے مرحلہ وار شروع ہوگی۔ معاہدے کے تحت:مکمل تباہ شدہ گھروں کے مالکان کو 30 لاکھ روپے جبکہ جزوی نقصان کی صورت میں 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

ہر متاثرہ خاندان کو بائیومیٹرک تصدیق کے بعد 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقد امداد اور 50 ہزار روپے ماہانہ فراہم کیے جائیں گے۔متاثرین کے لیے ٹرانسپورٹ، راستوں میں طبی سہولیات اور خوراک بھی حکومت کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔

بائیومیٹرک تصدیق باغ مرکز اور پندی چینہ میں کی جائے گی اور 10 جنوری سے پہلے نقل مکانی کرنے والے خاندان بھی سروے کے بعد اس اسکیم میں شامل کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US