قائد اعظم یونیورسٹی، دو طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑا، متعدد زخمی

image

اسلام آباد: قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں متعدد طلبا زخمی ہو گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طلبہ تنظیموں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد یونیورسٹی میں قیام امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کو طلب کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے طلبا کے ساتھیوں نے یونیورسٹی میں احتجاج کیا اور وہاں پہنچنے والی ایمبولینس کے شیشے بھی توڑ دیے ہیں۔

طلبہ تنظیموں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی بنیادی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US