سیلاب متاثرین کیے گئے وعدے پورے نہ ہوئے تو وزارتیں رکھنا مشکل ہو جائیگا، بلاول

image

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین سے کئے گئے وعدے پورے کیے جائیں، متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے نہ ہوئے تو وزارتیں رکھنا مشکل ہو جائے گا۔

انہوں نے کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سے بات کریں گے کہ سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں، امید کرتا ہوں شکایت کو دور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کو سیلات متاثرین سے کیے ہوئے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نام لیے بغیر کہا سیاسی چوہا زمان پارک میں بستر کے نیچے چھپا ہوا ہے، چوہے کی ٹانگ میں درد ہے، ادھر ادھر بھاگ رہا ہے، سیاسی چوہے کے بجائے ہمیں معیشت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہماری معیشت کو بہت بڑا دھچکہ لگا، سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے،

پاکستان ایک زرعی ملک ہے، زراعت کے شعبے کو سپورٹ کیا گیا تو ہم اپنی ضروریات پوری کر سکتے ہیں، سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سیلاب سے 5 ملین ایکڑ رقبے پر فصلیں تباہ ہوئی ہیں، گزشتہ 10 سال سے زرعی معیشت کو جس طرح سرمایہ کاری کی ضرورت تھی وہ نہ ہوسکی۔

بلاول بھٹو نے استفسار کیا زراعت میں سرمایہ کاری نہیں کریں گے تو پاکستان کیسے ایک زرعی ملک بنے گا ؟ آصف زرداری دور میں زرعی شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی، چھوٹے کسانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں، ہمیں اپنے کسانوں کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا، مہنگائی سے ہر طبقہ پریشان ہے۔

شبلی فراز کیخلاف غلط بیانی پر کارروائی ہو گی، اسلام آباد پولیس

چیئرمین پی پی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے، ہمارا کوئی دشمن نہیں، ہمار ا مقابلہ ، بے روز گاری، مہنگائی اور غربت سے ہے، ہمارا مقابلہ کسی سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی جماعت سے نہیں ہے، ہم نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو ترجیح دی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US