رمضان کا آغاز، بارشوں کے شروع ہونے کی پیشگوئی بھی سامنے آ گئی

image

محکمہ موسمیات نے رمضان کے آغاز سے بارشیں شروع ہونے کی بھی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ماہ مارچ کے آخری دنوں میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رمضان کا دوسرا اور تیسرا عشرہ نسبتاً گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اوردن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک رہے گا، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اوردرجہ حرارت میں اضافے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US