زمان پارک میں سینکڑوں پولیس والوں کو روک کر رکھنے والا نوجوان کون ہے؟ پتہ چل گیا

image

لاہور:سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بڑی تیزی سے وائرل ہے، جس میں ایک نوجوان ڈنڈا اٹھائے پولیس والوں کے سامنے کھڑا ہے، ہم نیوز نے اس شخص کا پتہ چلا لیا۔

گزشتہ دنوں زمان پارک میں پولیس نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرانے کے لئے ایکشن لیا تھا، جس پر کارکنوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک آدمی موجود ہے اور پولیس والوں کو للکار کر کہتا ہے کہ آ جاؤ اوہ امریکہ کے غلاموں یہاں ہم بہت انجوائے کر رہے ہیں۔

اس پی ٹی آئی کارکن کا نام محمد فیصل ہے، کچھ گھنٹے قبل بھی اس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کبھی موقع آیا تو جان بھی دوں گا خان صاحب مجھے ہر مشکل وقت میں اپنے آس پاس موجود سمجھئے گا، جب تک زندہ ہوں ایسے ہی لڑتا رہوں گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US