ترکیہ نے الیکٹرک کاروں کی برآمد شروع کر دی

image

ترکیہ نے بجلی سے چلنے والی کاروں کی برآمدات کا آغاز کر دیا ہے، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے بھی ترکیہ کی بنائی ہوئی الیکٹرک کار خرید لی ہے۔

صدر طیب اردگان نے آذر بائیجان کی کار کے ساتھ تصویر شیئر کی اوران کے گھرانے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی الہام علیوف نے ترک فخر TOGG کی ڈیلیوری حاصل کی ہے، اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس کے مثبت استعمال کی توفیق عطا فرمائے۔

ترکیہ صدر کے پیغام کے جواب میں صدر الہام علیوف نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ TOGG آپ کی قیادت میں برادر ترکیہ کی سائنس اور صنعتی صلاحیت کی ترقی کی ایک اور مثال ہے۔

Təşəkkür edirəm, Əziz Qardaşım. Amin! TOGG Sizin liderliyiniz altında qardaş Türkiyənin elmi-sənaye potensialının inkişafının daha bir bariz nümunəsidir.

— İlham Əliyev (@azpresident)


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US