دو سال قبل عمران خان سے دوستی ختم ہو گئی تھی، جہانگیر ترین

image

پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ دو سال قبل عمران خان کے ساتھ سیاسی وابستگی اور دوستی ختم ہو گئی تھی۔

لاہور کے کورکمانڈر ہاؤس کے دورے کے موقعے پر جہانگیر ترین نے کہا کہ وہ فوجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

اس سوال کے جواب پر کہ کیا آپ نئی جماعت بنانے جا رہے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ سیاسی باتیں کرنے کا موقع نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاجی مظاہرین کے ہاتھوں میں تحریک انصاف کے پرچم تھے اور ان میں سے کسی نے نہیں کہا کہ وہ کس کے لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’خان صاحب سے نہ صرف سیاسی وابستگی تھی بلکہ دوستی بھی تھی لیکن وہ دو سال پہلے ختم ہو گئی۔ ان کی اپنی اپنی وجوہات تھیں۔‘

تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اس پر تبصرہ نہیں کریں گے لیکن اس طرح کی حرکتوں اور تشدد پر پابندی ہونی چاہیے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US