پاکستان میں ہیٹ ویو کا خدشہ،’سر پر گیلا کپڑا رکھیں، ہلکا اورمکمل بازو والا لباس پہنیں‘

image
پاکستان کی وزارت ماحولیاتی تبدیلی اور محکمہ موسمیات نے ملک میں آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت بڑھنے اور ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے کے سینیئر میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بدھ کو اُردو نیوز کو بتایا کہ پاکستان میں ابھی تک درجہ حرارت معتدل ہے جبکہ 19 سے 20 مئی کے دوران اندرون سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

ان کے مطابق اگلے دو روز میں پنجاب، خیبر پختونخواہ اور شمالی علاقہ جات میں بارش کا امکان ہے تاہم اس کے بعد موسم خشک رہے گا جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

اسی طرح مئی کے آخری ہفتے میں دادو، لاڑکانہ، نواب شاہ سمیت اندرون سندھ میں گرمی کی شدت میں تیزی آئے گی جس کے باعث درجہ حرارت 46 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

ہیٹ ویو کے بارے میں سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہیٹ ویو کا آغاز نہیں ہوا تاہم رواں ماہ کے آخر میں جب گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا تو اس وقت ہیٹ ویو کا بھی خدشہ ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان کی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کے آفس کی جانب سے ممکنہ ہیٹ ویو کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔

شیری رحمان نے منگل کے روز اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’ اگلے چند دنوں تک ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ اس بڑھتی ہوئی گرمی میں ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ ہم نے صوبوں اور متعلقہ اداروں کو ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے گائیڈ لائینز بھیج دی ہیں۔‘

The Ministry of @ClimateChangePK issued an Advisory specifying 'Guidelines: Precautionary Measures' to avoid the dangerous effects of #Heatwaves. Minister @sherryrehman summarized the recommended safety measures & emphasized the need for systematic adoption to avoid health risks. pic.twitter.com/6W1UWfAfTo

— SherryRehman’sTeam (@SRehmanOffice) May 16, 2023

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ ’ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے بروقت اور پیشگی احتیاتی تدابیر اپنائیں۔ دوپہر کے وقت سایہ دار جگہ میں رہیں، دھوپ میں جائیں تو سر اور کندھے پر گیلا کپڑا رکھیں، ہلکا اور مکمل بازو والا لباس پہنیں، زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں، اور براہ راست دھوپ سے محتاط رہیں۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US