میٹا نے واٹس ایپ میسج ایڈٹ کرنے کی سہولت متعارف کرادی

image

میٹا کی جانب سے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے اب صارفین اپنا پیغام ڈیلیٹ کرنے کے بجائے باآسانی اس کو ایڈٹ کرسکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ سے اس فیچر کے متعارف کرائے جانے کا اعلان کیا گیا۔ واٹس ایپ نے صارفین کے مطالبے پر میسج کو تبدیل کرنے کا آپشن دے دیا۔ واٹس ایپ میسج بھیجنے کے 15 منٹ کے اندر اندر اب اس میں تبدیلی کی جاسکے گی۔

IT’S HERE 📣 Message Editing is rolling out now.

You now get up to 15 minutes after sending a message to edit it. So you don’t have to worry if you duck it up 🦆

— WhatsApp (@WhatsApp)

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں واٹس ایپ سے متعلق معلومات نشر کرنے والی ویب سائٹ ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ کے مطابق اس نئے فیچر کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔ میٹا کمپنی کی طرف سے کہا گیا تھا کہ اس نئے فچر پر ابھی کام جاری ہے۔

‘ڈبلیو اے بیٹا انفو’ نے یہ بتایا تھا کہ نیا فیچر واٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن میں استعمال کیا جاسکے گا۔ اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ بیٹا کا نیا ورژن پلے سٹور کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ اس سے قبل میٹا کی طرف سے ایک سے زیادہ فون پر واٹس ایپ اکاؤنٹ کو چلانے کا نیا فیچر متعارف کروایا گیا تھا۔ اسی کے ساتھ ساتھ میٹا کے مالک مارک زکربرگ نے حالیہ دنوں میں واٹس ایپ میں خفیہ چیٹس کو لاک کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US