4 یا 5 ۔۔ اس بار بڑی عید پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟

image

بڑی عید کی آمد قریب ہے اسی وجہ سے منڈیوں میں جانور لینے والوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے۔ بکرا عید میں قربانی کے جانوروں کا خیال رکھنے کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے اس وجہ سے مرد حضرات کی خواہش ہوتی ہے کہ دفاتر سے چند دن پہلے چھٹیاں مل جائیں۔

خوش قسمتی سے اس سال محکمہ موسمیات نے 29 جون کو عیدالاضحیٰ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس طرح اگر عیدالاضحیٰ 29 جون کو ہوگی تو تو پھر سرکاری ملازمین کو بدھ 28 جون سے 2 جولائی 2023تک پانچ چھٹیاں مل سکتی ہیں۔

البتہ اس حوالے سےحتمی احکامات ذی الحج کی چاند کی رویت کے بعد حکومت کی جانب سے دیے جائیں گے۔ دوسری جانب سرکاری ملازمین کو تنخواہ اورپنشن کی ادائیگی بھی قبل از وقت کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US