رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان نے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ 45 روزہ رخصت مکمل ہونے کے بعد کل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کریں گے اور اپنا باضابطہ استعفیٰ پیش کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم خان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔
سلیم خان طویل عرصے سے عدالتی نظام سے وابستہ ہیں اور انہوں نے بطور رجسٹرار سپریم کورٹ کے انتظامی امور کی بہتری، فائلنگ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن اور مقدمات کے اندراج کے نئے طریقہ کار کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی مدتِ ملازمت کے دوران عدالتِ عظمیٰ میں کئی اہم اصلاحات اور انتظامی اقدامات متعارف کرائے گئے۔