عرب امارات کی مہنگی ترین رہائشگاہ فروخت کیلئے پیش

image

دبئی: عرب امارات کی مہنگی ترین رہائش گاہ فروخت کے لیے پیش کر دی گئی جس کی مالیت 57 ارب روپے سے زائد لگائی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی کے علاقے ایمریٹس ہلز میں واقع ایک محل کی مالیت 750 ملین درہم لگائی گئی ہے جو تقریباً 57 ارب 87 کروڑ روپے پاکستانی بنتی ہے۔ اس محل کا اندرونی رقبہ 60 ہزار مربع فٹ ہے۔

دبئی کے اس محل کا مرکزی بیڈ روم 4 ہزار مربع فٹ پر مبنی ہے جبکہ محل میں ٹوٹل 5 بیڈ رومز ہیں۔ اس کے گراؤنڈ فلور میں ڈائننگ اور تفریحی مشاغل کے کمرے بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس مہنگے ترین محل میں 15 گاڑیوں کا گیراج، انڈور اور آؤٹ ڈور سوئمنگ پول، 2 گنبد، 15 ہزار سے زائد گیلن کا ایکویریم، پاور سب اسٹیشن اور ایمرجنسی بنکرز بھی موجود ہیں۔

اس محل کی تعمیر میں تقریباً 12 سال لگے اور یہ 2018 میں مکمل ہوا۔ جسے خریدنے میں ہندوستانی اور روسی خریدار دلچسپی لے رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US