قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر بھی جناح ہاؤس حملے میں ملوث نکلی

image

لاہور: قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار کو جناح ہاؤس حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے قومی کھلاڑی شمائلہ ستار کو لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمہ شمائلہ ستار 9 مئی کو جناح ہاؤس کے باہر توڑ پھوڑ میں ملوث تھیں۔

پولیس نے شمائلہ ستار کو جیو فنسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پر حراست میں لیا اور ملزمہ شمائلہ ستار کو گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑی شمائلہ ستار سے جیل میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US