بی آئی ایس پی نے مستحق خواتین کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں

image

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) نے مستحق خواتین کو آگاہ کیا ہے کہ سوشل پروٹیکشن والٹ اکاؤنٹ کے لیے صرف وہی سم قابلِ قبول ہوگی جو BISP کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔

بی آئی ایس پی کے مطابق سرکاری سم پر چار ہندسوں کا مخصوص کوڈ درج ہوتا ہے، جبکہ عام لوکل سم پر ایسا کوئی کوڈ موجود نہیں ہوتا۔

ترجمان کے مطابق پہلے سے رجسٹرڈ یا عام دکان سے خریدی گئی سم کو BISP والٹ اکاؤنٹ سے منسلک کروانے کی صورت میں اکاؤنٹ فعال نہیں ہوگا۔خواتین کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی کے جھانسے میں نہ آئیں اور اپنی BISP سم صرف نامزد کردہ کیمپ سائٹس یا بینظیر دفاتر سے مفت حاصل کریں۔

بی آئی ایس پی نے واضح کیا ہے کہ عام لوکل دکان سے لی گئی کوئی بھی سم قابلِ قبول نہیں ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US