پی ٹی اے نے تمام سمز صارف کے نام رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار دے دیا

image

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں تمام موبائل سمز صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ کروانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق کسی دوسرے شخص کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال قانون کے خلاف ہوگا۔

اتھارٹی نے غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ سمز کی مرحلہ وار بندش کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سم کے کسی بھی قسم کے غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر عائد ہوگی، جبکہ صارفین اپنی سمز اور ٹیلی کمیونیکیشن کنکشنز کے استعمال کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

پی ٹی اے کے مطابق کالز، پیغامات اور انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال سے متعلق مقررہ ضوابط کی پابندی لازم ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US