شیخ رشید کے ٹوئٹر پر 8 ملین فالوورز مکمل، کیک کاٹنے کی تصویر بھی وائرل

image

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے ٹوئٹر پر 8 ملین فالوورز مکمل ہوگئے، شیخ رشید کی کیک کاٹنے کی تصویر بھی وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک تصویر شیئرکی جس میں انہیں 8 ملین فالوورز مکمل ہونے پر کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کیک پر ٹوئٹر کا لوگو اور شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا نام لکھا ہوا ہے۔

شیخ رشید 8 ملین فالوورز مکمل کرنے کے بعد ملک بھر میں زیادہ فالوورز والے اکاؤنٹ کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے۔ شیخ رشید نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول  بھٹو زرداری اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed)

اسی کے ساتھ ساتھ شیخ رشید ٹوئٹر پر چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کے بھی مقابلے میں آگئے۔ مریم نواز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس وقت 80 لاکھ 54 ہزار 674 فالوورز موجود ہیں جبکہ  شیخ رشید نے اب تک 80 لاکھ 19 ہزار 74 فالوورز حاصل کرلیے ہیں۔

جمائما نے بیٹوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی حقیقت بتا دی

خیال رہے کہ اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کیا گیا ٹوئٹر اکاؤنٹ چیئرمین پی ٹی آئی کا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر موجود ہیں۔ تیسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف کا آفیشل اکاؤنٹ جبکہ چوتھے نمبر پر صحافی حامد میر کا اکاؤنٹ موجود ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US