خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش،دیواریں ، چھتیں گرنے سے قیمتی جانی نقصان، درجنوں زخمی

image

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بنوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ، دیواریں اور چھتیں گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی ہوگئے ۔

لکی مروت کے مختلف علاقوں میں بھی  تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش ہوئی ،طوفانی بارش اورآندھی سےبچہ جاں بحق، کئی افرادزخمی ہوگئے۔

پشاور کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی،طوفانی بارش سےبڈھ بیر ماموں زئی میں گھر کی دیوار گر گئی، خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US