پاکستا ن میں عیدالاضحیٰ کس دن ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

image

پاکستان میں ذی الحج کا چاند کل 19 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو متوقع ہے۔

کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند کی پیدائش  آج  شب9 بجکر 37 منٹ پر ہوگی۔

پاکستان میں 20 جون کو یکم ذی الحج ہونے کا امکان ہے۔پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنےکیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

دوسری جانب سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔سعودی خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 28جون کو ہوگی

یوم عرفہ 27جون منگل کوہوگا،علاوہ ازیں برونائی میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔خلیج ٹائمز کے مطابق برونائی میں عید الاضحیٰ 29جون جمعرات کو ہوگی۔

انڈونیشیامیں بھی ذی الحج کاچاندنظرنہیں آیا،عید الاضحیٰ 29جون کوہو گی۔ملائیشیامیں بھی ذی الحج کاچاندنظرنہیں آیا،عیدالاضحیٰ29جون کو ہو گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US