عون چودھری اور نعمان لنگڑیال کو وفاقی کابینہ سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایات

image

صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے وفاقی کابینہ میں موجود عون چودھری اور نعمان لنگڑیال کو وفاقی کابینہ سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایات جاری کردیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دونوں عہدیداران استحکام پاکستان پارٹی کے وجود میں آنے سے پہلے ان عہدوں پر تعینات تھے۔

استحکام پاکستان پارٹی اپنی انفرادی آزادانہ حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے، آنے والے الیکشن میں حصہ لے گی۔

عوام کی مشکلات کے ازالے، ملکی مفاد اور عوام میں نچلی سطح تک رسائی کے لئے پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ جلد از جلد تشکیل دیا جائے گا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان صاحب نے وفاقی کابینہ میں موجود عون چودھری اور نعمان لنگڑیال کو وفاقی کابینہ سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایات جاری کردیں۔ دونوں عہدیداران استحکام پاکستان پارٹی کے وجود میں آنے سے پہلے ان عہدوں پر تعینات تھے۔ استحکام پاکستان پارٹی اپنی انفرادی…

— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan)


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US