بلاول بھٹو کا نبیل گبول سے ہاتھ ملانے سے گریز، ویڈیو وائرل

image

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی پارٹی رہنما نبیل گبول سے ہاتھ ملانے سے گریز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے کامیاب ہونے والے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو دیگر افراد کی طرح نبیل گبول نے بھی ان کے قریب پہنچ کر ان سے ہاتھ ملانے اور بات کرنے کی کوشش کی تاہم بلاول بھٹو نے انہیں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے نبیل گبول کو قریب آنے سے بھی روکتے ہوئے ہاتھ ملانے سے بھی گریز کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

بلاول بھٹو کے سیکیورٹی گارڈ نے فوری پہنچ کر نبیل گبول کو پکڑ کر ایک طرف کر دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US