ملک کے اکثر مقامات پر درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

image

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ملک کے اکثر مقامات پر درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں رواں ہفتے ہوا کا زائد دباو موجود ہے، 20 سے 24 جون تک ملک کے اکثر علاقے گرمی کے زیر اثر رہیں گے۔رپورٹ کے مطابق بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کا درجہ حرارت معمول سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کا درجہ حرارت آئندہ ہفتے کے دوران معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہے گا،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دیں۔

پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے گرمی کی شدت میں اضافے پر متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے، گرمی کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائرمیں پانی کا دباؤ بڑھ سکتاہے، پی ڈی ایم اے نے عوام سے کہا ہے کہ سورج کی روشنی میں باہر نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US