صحافی صابر شاکر کے گھر پولیس کا چھاپہ، کلاشنکوف برآمد

image

پولیس نے صحافی محمد صابر شاکر کے ایف سیون فور اسلام آباد میں واقع گھر پر ان کی گرفتاری کی غرض سے سرچ وارنٹ کے ساتھ چھاپہ مارا۔

ملزم کی گرفتاری کے لئے گھر کے کمرو ں کی تلاشی لی گئی، پولیس کے مطابق ملزم کے رہائشی کمرہ کی بڑی الماری سے ایک عدد لوڈ شدہ کلاشنکوف برآمد ہوئی۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر ملزم کے خاندان کے دیگر افراد گھر میں موجود نہیں تھے۔پولیس کو کلاشنکوف کا لائسنس یا اجازت نامہ نہیں ملا جس پر کلاشنکوف معہ ایمونیشن قبضے میں لے لی گئی۔

صحافی صابر شاکر کے خلاف بغیر لائسنس کلاشنکوف رکھنے پر ان کے خلاف AO13/20/65 کے تحت ارتکاب جرم پر مقدمہ درج کرکے تفتیشی افسر کو مامور کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US